لداخ میں کشیدگی کم کرنے کے لئے چین اور بھارت کے درمیان سمجھوتہ طے پا گيا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان لداخ کے حوالے سے سمجھوتہ طے پانے کے بعد دونوں فریقین نے بعض مقامات سے اپنی فوجیں پیچھے ہٹانی شروع کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ فریقین کی جانب سے پینگانگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں سے فوجوں کو ہٹانے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دیگر متنازعہ علاقوں سے متعلق فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔