کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر آن لائن انسائیکلو پیڈیا وکی پیڈیا پر سخت برہم ہوگئیں، انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا کہ وکی پیڈیا نے ان کی تاریخ پیدائش غلط درج کی ہے۔
معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ خواتین و حضرات میں ایک مختصر اعلان کرنا چاہ رہی ہوں، میری سالگرہ 12 فروری کو ہوتی ہے 11 کو نہیں۔
ہانیہ نے کہا کہ وکی پیڈیا نے میری تاریخ پیدائش غلط لکھی ہے، انہیں ایک دن اللہ تعالیٰ ضرور پوچھے گا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی 11 فروری کو ان کی سالگرہ کے حوالے سے کوئی بات نہ کرے یا ان کا سرپرائز خراب کرنے کی کوشش نہ کرے ورنہ وہ بہت پریشان ہوجائیں گی۔
بعد ازاں انہوں نے اپنی سالگرہ کے روز کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔یاد رہے کہ ہانیہ عامر 12 فروری 1997 کو پیدا ہوئی تھیں لیکن وکی پیڈیا پر ان کی تاریخ پیدائش 11 فروری تحریر تھی، ہانیہ کی شکایت کے بعد اب اسے درست کرلیا گیا ہے۔