پشاور:دلیپ کپور کے گھر کے مالک کے بعدکپور حویلی کے مالک نے بھی خیبر پختونخواحکومت کی مقررہ کردہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی قیمت وصول کر نے سے انکار کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
کپور حویلی کے مالک علی قادر کا کہنا ہے کہ حویلی جس علاقے میں ہے وہاں زمین کی قیمت 4کروڑ روپے فی مرلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حکومت سے 2ارب روپے کی ڈیمانڈ کی ہے‘ دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی خریداری کے معاملے پر سیکریٹری آرکیالوجی نے بھارتی اداکاروں کے گھروں کی خریداری کے لیے رقم کی منظوری دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق راج کپور کے گھر کی قیمت ایک کروڑ 50لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔سیکریٹری آرکیالوجی نے مجموعی طور پر 2کروڑ 30لاکھ 57ہزار 685روپے کی منظوری دی ہے۔
واضح رہے کہ معروف اداکار دلیپ کمار کا گھر پشاور کے مشہور اور تاریخی قصہ خوانی بازار کے محلہ خداداد میں واقع ہے۔ یہ کبھی رہائشی علاقہ ہوتا تھا مگر اب یہ ایک بڑا کاروباری مرکز ہے۔