دبئی: معروف مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کی دوسری بیوی لبنیٰ فاروق نے ان کے بارے میں حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادیہ خان فیصل راؤ کی تیسری بیوی ہے اس کے علاوہ انہوں نے فیصل راؤ پر فراڈ کے الزامات بھی لگائے ہیں۔
نادیہ خان نے 7 فروری کو اپنے شوہر کے ہمراہ یوٹیوب ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ پہلی ملاقات اور شادی کا سارا احوال بتایا تھا۔
اس ویڈیو کے جواب میں فیصل ممتاز راؤ کی سابق اہلیہ لبنیٰ فاروق جنہوں نے فیصل راؤ کی دوسری بیوی ہونے کا دعویٰ کیا ہے نے ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی اور فیصل راؤ کے بارے میں کئی انکشافات کیے۔
لبنیٰ فاروق نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ فیصل راؤ کی دوسری، نادیہ خان تیسری بیوی ہیں جب کہ ان دونوں سے قبل فیصل راؤ نے ایک اور شمع نامی خاتون کے ساتھ شادی کی تھی اور اس سے بھی ان کی علیحدگی ہوچکی ہے۔ لیکن یہ آن دی ریکارڈ ہے آف دی ریکارڈ مجھے نہیں معلوم فیصل راؤ نے مزید کتنی شادیاں کی ہوئی ہیں