گوجرانوالا: پی ٹی آئی کے رہنما ، معروف گلوکار اور ہلال احمر پاکستان کے سربراہ ابرارالحق کی گاڑی کو گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ گکھڑ کے قریب حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ابرارالحق اپنی فیملی کے ہمراہ کار میں جارہے تھے کہ دھند کے باعث ان کی کار گکھڑ کے قریب ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں ابرارالحق اور دیگر اہل خانہ محفوظ رہے۔ تاہم گلوکارکا بھتیجا زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ابرارالحق کے بھتیجے کو ہسپتال پہنچایا۔