بھارت، منی بس اور ٹرک میں تصادم،14 مسلم زائرین جاں بحق 

 نئی دہلی: جنوبی بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک ہائی وے پر ایک منی بس اور ٹرک کے تصادم میں چودہ افراد ہلاک ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق اس بس میں سوار مسافر مسلم زائرین تھے، جو اجمیرمیں ایک مزار پر جا رہے تھے۔

  اتوار کی صبح پیش آنے والے اس حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت نازک ہے۔

 بس میں سوار بارہ سال سے کم عمر کے چار بچے محفوظ رہے۔ بس میں کل اٹھارہ افراد سوار تھے اور ہائی وے پر یہ حادثہ ڈرائیونگ کے دوران بس ڈرائیور کی آنکھ لگ جانے کی وجہ سے پیش آیا۔