بالی وڈ اداکار جیکی شروف نے اپنی اہلیہ آئشہ شروف کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
یادرہے دونوں نے طویل عرصے تک تعلقات کے بعد1987میں شادی کی تھی اور دونوں کے 2 بچے ہیں جن میں بیٹا ٹائیگر شروف اور بیٹی کرشنا شروف شامل ہیں۔
جیکی شروف نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ جب وہ آئشہ شروف سے ملے تو وہ کافی کم عمر تھیں اورکچھ ملاقاتوں کے بعد ہی آئشہ نے ان سے اظہار محبت کردیا، جس پر میں نے اسے بتایا کہ میری ایک گرل فرینڈ ہے جو کہ امریکا پڑھنے گئی ہے اور میں اس کا انتظارکررہا ہے۔
جیکی شروف کے مطابق یہ سن کر آئشہ نے مجھ سے پوچھاکہ کیا میں اسے ایک خط لکھ سکتی ہوں؟ جس پر میں نے ہاں کہہ دیا۔
اداکار کے مطابق آئشہ نے امریکا میں ان کی گرل فرینڈ کو خط لکھ کرکہا کہ تم واپس کیوں نہیں آجاتیں، ہم دونوں جیکی سے ایک ساتھ شادی کرلیں گے اور بہنوں کی طرح رہیں گے۔
جیکی شروف نے ہنستے ہوئے بتایا کہ اس طرح نہیں ہوسکا ورنہ میری دو بیویاں ہوتیں۔
اس حوالے سے آئشہ شروف کا کہنا ہے کہ مجھے خود یقین نہیں کہ میں نے ایسا کیسے کرلیا، لیکن میں کسی بھی صورت میں جیکی کو کھونا نہیں چاہتی تھی۔