پاکستانی یو ٹیوبر کی دھوم بھارت تک پہنچ گئی 

 

پاکستانی سوشل میڈیا کی بااثر خاتون دانا نیر کی ویڈیو کی دھوم بھارت تک پہنچ گئی، ویڈیو میں میں وہ منفرد لہجے میں کہہ رہی تھیں کہ 'یہ میں ہوں، یہ ہماری کار ہے اور یہاں پارٹی ہو رہی ہے'۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ اس کی دیکھا دیکھی پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات سمیت متعدد لوگوں نے اس طرح کی ویڈیو بنائی۔

بعد ازاں بھارت کے معروف یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے ان کی ویڈیو پر ایک گانا بھی تیار کیا جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اب بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے بھی اس پاکستانی لڑکی کی ویڈیو سے متاثر ہو کر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

 اتر پردیش کی پولیس نے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ 'لیٹ نائٹ پارٹی ہو رہی ہے اور آپ ڈسٹرب ہو رہے ہیں تو کال کریں 112'۔

اس پوسٹ میں اتر پردیش کی پولیس نے ہیش ٹیگ 'پارٹی ہو رہی ہے' بھی استعمال کیا۔