برلن:مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے فی الحال افغانستان میں اپنا عسکری مشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جرمن نیوز ایجنسی کے مطابق جرمنی اور دیگر اتحادی ممالک اپنے دس ہزار فوجی ابھی افغانستان سے نہیں نکالیں گے۔
قبل ازیں نیٹو کے جنرل سیکریٹری ژینس اشٹولٹن برگ نے قدامت پسند طالبان پر عدم اعتماد کا الزام عائد کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو اپنے وعدے کے مطابق تشدد میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ دہشت گرد گروپوں سے روابط ختم کرنا ہوں گے۔