کیپیٹل ہل حملے کی تحقیقات کیلئے نائن الیون طرز کا کمیشن بنانے کا اعلان

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ  کیپیٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کےلیے نائن الیون طرز کا کمیشن بنایا جائے گا۔

سپیکر  نینسی پلوسی نے نائن الیون طرز کا کمیشن بنانے کے لیے ڈیموکریٹس کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان اس معاملے پر جلد قانون سازی کرے گا  تاکہ کیپیٹل ہل پرحملے کی تحقیقات کی جاسکے اور حقائق سامنے آئیں۔ 

انہوں نے خط میں کہا کہ کیپیٹل ہل کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے رقم بھی مختص کی جائے گی۔ 

نینسی پلوسی نے یہ اقدام سابق صدر ٹرمپ کے سینیٹ سے مواخذے میں ناکامی پر کیا ہے۔

واضح رہےکہ امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر حملے کے نتیجے میں ٹرمپ کے حامی عمارت کے اندر گھس گئے تھے اور اس دوران پرتشدد واقعات دیکھنے میں آئے۔