کانگوں میں 700مسافروں کو لے جانیوالی کشتی ڈوب گئی، 60جاں بحق

کنشاسا:افریقی ملک کانگوں میں سینکڑوں مسافروں کے لے جانے والی کشتی ڈوب گئی۔
60افرادہلاک ہوگئے جبکہ کشتی کے حادثے میں 300افراد کی جان بچ گئی ہے جب کہ دیگر 240 افراد کے بارے میں حتمی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادار کے مطابق دریائے کانگو میں تقریباً 700 افراد کو لے کر جانے والی مسافر بردار کشتی رات کے وقت حادثے کا شکار ہوکر ڈوب گئی جس کے بعد اب تک 60 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

حکام کے مطابق کشتی کے حادثے میں 300افراد کی جان بچ گئی ہے جب کہ دیگر 240 افراد کے بارے میں حتمی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔