کراچی: ڈراموں و فلموں کی معروف اداکارہ سجل علی کی وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ اسمتھ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
گزشتہ ماہ یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ سجل علی وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی سوانح پر مبنی فلم میں ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وداٹ‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس کی بعدازاں باقائدہ طور پر تصدیق بھی ہو گئی تھی۔
اسی اثنا میں سجل علی نے جمائمہ گولڈ اسمتھ کے ہمراہ تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے جس میں دونوں شخصیات ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھی مسکراتی نظر آرہی ہیں۔ جس پر نہ صرف صارفین نے مبارک باد پیش کی بلکہ انڈسٹری کے دیگر فنکاروں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم میں پاکستانی کے ساتھ بھارتی فنکار شبانہ اعظمی اور برطانوی اداکار للی جیمس اور ایما تھامسن بھی شامل ہیں۔ اس رومانوی فلم کی کہانی خود جمائمہ نے لکھی ہے اور شیکھر کپوراس کے ہدایت کار ہیں۔