نیوزی لینڈ کا مئی تک افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلاء کا اعلان

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے افغانستان سے رواں برس مئی میں اپنے تمام فوجی اہلکاروں کو واپس بلانے کا اعلان کردیا۔

 غیر ملکی  میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جسینڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ 20 سال تک نیٹو اتحادی ہونے کی حیثیت سے افغانستان میں خدمات انجام دینے کے بعد اپنے باقی ماندہ فوجی اہلکاروں کو مئی میں وطن واپس بلا رہے ہیں۔

وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے کہا کہ شورش زدہ ملک میں داخلی امن پائیدار سیاسی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اب افغانستان کی اندرونی طاقتوں کے درمیان مذاکرات بھی شروع ہوچکے ہیں اس لئے اب وہاں نیوزی لینڈ کی فوج کی مزید ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے 3500 فوجی اہلکار افغانستان میں 2001 سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس دوران 10 اہلکار ہلاک بھی ہوئے گزشتہ چند برسوں میں نیوزی لینڈ نے فوجیوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہیں۔