بھارتی کسانوں کا جمعرات کو پورا ملک بند کرنیکا اعلان

نئی دہلی: بھارتی کسانوں نے کل بروز جمعرات پورا بھارت بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کسان بھارت بھر میں ٹرینیں روک کر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کسانوں کے لیے ٹول کٹ بنانے والی ماحولیات کی کارکن دیشا راوی کی رہائی کے لیے بھی مظاہرے تیز ہو گئے ہیں۔26 نومبر سے متنازع زرعی قوانین کے خلاف دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، لاکھوں کسان احتجاج میں شریک ہو چکے ہیں۔

 کسان چار گھنٹے کے لئے پورے بھارت کو بند کریں گے خیال رہے کہ مودی سرکار نے گذشتہ سال ستمبر میں تین نئے زرعی قوانین منظور کیے تھے۔

ان قوانین کے تحت اناج کی سرکاری منڈیوں کو نجی تاجروں کے لیے کھول دیا گیا جب کہ اناج کی ایک مقررہ قیمت کی سرکاری ضمانت کے نظام کو ختم کر دیا گیا۔اس کی جگہ کسانوں کو اپنا اناج کہیں بھی فروخت کرنے کی آزادی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کے لیے ٹول کٹ بنانے والی ماحولیات کی کارکن سوشل ورکر دیشا راوی کی رہائی کیلئے سول سوسائٹی اور طلبہ سڑکوں پر آ گئے، دلی پولیس ہیڈ کواٹر کے سامنے احتجاج کیا گیا،طلبہ لیڈر نے مودی سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی مزدور کسان کی بات کرتا ہے وہ ملک دشمن ہو جاتا ہے، بنگلور میں بھی طلبہ اور سماجی کارکنوں نے دیشا کی رہائی کے مظاہرہ کیا۔ دلی پولیس نے بنگلور جا کر دیشا کو گرفتار کیا تھا۔

،مغربی بنگال کے انتخابات میں بھی بی جے پی مخالف مہم چل پڑی،کسان رہنما کہتے ہیں زرعی ترقی کے مخالف کسی بھی امیدوار کوووٹ نہیں دیا جائے گا،نومبر سے متنازع زرعی قوانین کے خلاف دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،لاکھوں کسان احتجاج میں شریک ہو چکے ہیں۔