کابل یونیورسٹی کے لیکچرار بم دھماکے میں جاں بحق بین الاقوامی ویب ڈیسک 18 فروری 2021 شیئر کریں X کابل: کابل یونیورسٹی کے لیکچرار مبشر مسلم یار بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ۔ افغان پولیس کے مطابق دارالحکومت کابل میں نامعلوم افرادنے یونیورسٹی کے لیکچرار مبشر مسلم یار کی گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مسلم یار اور ایک دوسرا شخص جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی بھی مکمل تباہ ہوگئی۔ افغان پولیس کے مطابق اب تک کسی شدت پسند گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے رواں ماہ افغانستان میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں اب تک 168 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جب کہ 172 افراد ان واقعات میں زخمی ہوئے ہیں۔