میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا 

ینگون:میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا۔

میانمار کے دارالحکومت ینگون میں فوج کے اقتدارپر قبضے کے خلاف مظاہرین نے فوجی قافلوں کو روکنے کے لیے گاڑیاں بیچ سڑک پر کھڑی کردیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی اور  ربر کی گولیاں برسائیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق  میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے آنگ سان سوچی سمیت کئی رہنماں کو گرفتار کرلیا ہے تاہم ملک بھر میں اساتذہ اور طلبہ سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد فوجی بغاوت کے خلاف بھرپور احتجاج کررہے ہیں۔

دوسری جانب  امریکا اور برطانیہ نے آنگ سان سوچی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔