ٹرمپ کی ملکیت رہنے والی کسینو کی عمارت زمیں بوس

واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت رہنے والی کسینو کی عمارت کو زمیں بوس کر دیا گیا۔

 امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1984میں ہوٹل خریدا تھا تاہم دیوالیہ ہونے کے سبب 2009میں اس کی ملکیت سے محروم ہو گئے تھے۔

امریکی ریاست نیو جرسی میں واقع کبوم نامی ہوٹل کو صرف 20سیکنڈ کے اندر 3000دائنامائٹ اسٹکس کی مدد سے زمیں بوس کیا گیا۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کا شمار امریکا کے بڑے بزنس مینوں میں ہوتا ہے اور نیویارک کا مشہور ٹرمپ ٹاور بھی ٹرمپ کی ملکیت ہے۔