پاوری گرل اداکاری کریں گی؟ 

اسلام آباد:محض 5 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو سے مشہور ہونے والی پاوری گرل دنانیر مبین نے کہا ہے کہ ان کے اہل خانہ نے ان کے لیے پہلے سے ہی حدود کا تعین کر رکھا ہے۔

دنانیر نے 6 فروری کو اپنی بہن اور سہیلیوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات گھومنے کے دوران محض 5 سیکنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو کافی وائرل ہوئی تھی۔

مختصر ویڈیو میں دنانیر انگریزی انداز میں اردو بولتے ہوئی دکھائی دی تھیں۔

مذکورہ ویڈیو میں دنانیر کو یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں ہماری پاوری ہو رہی ہے کہتے ہوئے سنا جا سکتا تھا۔

ان کی مذکورہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی ان کی ویڈیو کی پیروڈی ویڈیوز بنائی گئیں اور ان کے سوشل میڈیا پر فالوورز بھی بڑھ گئے جب کہ انہوں نے شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹی شرٹس کی فروخت کا کاروبار بھی شروع کیا۔

مختصر ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے کے بعد دنانیر اپنی بڑی بہن نفایل کے ہمراہ ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے نہ صرف پاوری ویڈیو سے متعلق کھل کر بات کی بلکہ انہوں نے اپنی زندگی اور اہل خانہ سے متعلق بھی بتایا۔

دنانیر نے مارننگ شو میں بتایا کہ انہوں نے پاوری ہو رہی ہے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے کئی دن قبل بنائی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ ایبٹ آباد سے سیاحت کے بعد واپس اسلام آباد آ رہے تھے تو درمیان میں کہیں کھانے کے لیے رکنے کے وقت انہوں نے مذکورہ ویڈیو بنائی مگر اسے سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیا۔