لندن:وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی اداکارہ سجل علی اور بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کو 'اسکرین لیجنڈز' قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ساتھ لی گئی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں جمائما نے لکھا کہ میں نے جنوبی ایشیا کی ان اسکرین لیجنڈز کے ساتھ کام کیا ہے۔
خیال رہے کہ جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ تکمیل کے آکری مراحل میں ہے، اس میں اداکارہ سجل علی اور شبانہ اعظمی نے بھی کام کیا ہے۔