بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا شمار بالی وڈ کی مقبول جوڑیوں میں کیا جاتا ہے جب کہ منفرد شعبوں سے تعلق رکھنے کے باوجود مقبول جوڑی کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق کوہلی نے امریکی رپورٹر سے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ انوشکا سے پہلی مرتبہ ایک شیمپو کے اشتہار کے لیے ملے تھے جو دونوں کو ایک ساتھ کرنا تھا۔
ویرات کوہلی کے مطابق جب انہیں منیجر سے پتا چلا کہ اشتہار میں انہیں انوشکا کے ساتھ شوٹنگ کرنی ہوگی تو انہوں نے منیجر سے کہا وہ کسی پیشہ ور اداکار کے ساتھ فریم میں بیوقوف نظر آئیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں پتا تھا کہ اشتہار کیسے کرنا ہے اور وہ جب انوشکا سے ملے تو گھبراہٹ میں مبتلا تھے،گھبراہٹ کے باعث انہوں نے انوشکا سے عجیب وغریب بات کی۔
رپورٹ کے مطابق ویرات نے انوشکا کو کہا کہ وہ لمبی ہیں اور مجھے بتایا گیا ہے کہ میں لمبا نہیں ہوں، ویرات نے انوشکا کی لمبی ہیلز پر تنقید کرتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ کیا آپ کو ہیلز کی اونچی جوڑی نہیں ملی؟ اس پر انوشکا نے جواب دیا !ایکسکیوز می!!!
ویرات کوہلی نے کہا کہ انہوں نے بعد میں انوشکا سے معذرت کی لیکن وہ زندگی کا ایک عجیب لمحہ بن گیا جب وہ انوشکا کو دیکھ کر بیوقوفوں کی طرح برتاو¿ کررہے تھے۔