ماہرہ خان کی’پاجامہ پارٹی کی ویڈیو وائرل

 

’پاوری ہو رہی ہے' ویڈیو سے پاکستان سمیت سرحد پار  مشہور ہونے والی  پاکستانی لڑکی دنانیر مبین کے چر چےکئی دن گزر جانے کے بعد بھی جاری ہیں ۔

دنانیر کی پاوری ویڈیو سے سوشل میڈیا صارفین اور پاکستانی اداکاروں سمیت بھارت کے بھی کئی اداکار متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور  پارٹی گرل کی کاپی کرتی ویڈیوز اور میمز بنانے لگے۔

اب پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور  اداکار ہ مومل شیخ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ماہرہ خان اور  مومل شیخ دوستوں کے ہمراہ  'پاوری ہو رہی ہے‘ کے ری میکس گانے پر  رقص کر رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پارٹی گرل دنانیر مبین کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں بہترین قرار دیا، ساتھ ہی اداکارہ نے پارٹی گرل کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا،  اداکارہ نے پوسٹ میں پاجامہ پارٹی کا کیپشن بھی درج کیا۔

سپر اسٹار ماہرہ خان کی ویڈیو کو  ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔