سینیٹ الیکشن، عتیقہ اوڈھوکے شوہر کے کاغذات نامزدگی منظور 

کراچی: سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے شوہر ثمر علی خان کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرے شوہر ثمر علی خان کے سینیٹ الیکن میں ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے منظور کر لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ میرے شوہر اب پی ٹی آئی کے سینیٹر کے طور پر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ اس سیٹ پر الیکشن لڑنا کسی صورت آسان نہیں، خوشی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کیلئے اس نشست کے اہل قرار پائے۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے 12امیدواروں میں سے 11کی نامزدگی درست قرار دیدی گئی، ٹیکنو کریٹ پر حسن بخشی، حنید لاکھانی، سیف اللہ ابڑو اور ثمر علی خان کے نامزدگی فارم درست قرار پائے ہیں۔