وا شنگٹن : امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کے تحت 30 ممالک پر مشتکل شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے یکم مئی تک تمام غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بارے میں اپنے فیصلے کو موخر کردیا ہے۔
تاہم امریکی صدر نے افغا ن صدر اشرف غنی کو یقین دلایا کہ واشنگٹن کوئی حتمی فیصلہ لینے سے پہلے کابل سے مشورہ کرتا رہے گا۔امریکا کے سکریٹری خارجہ انٹونیو بلنکن نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلیفون پر اسٹولٹن برگ کے اس بیان کے بعد کہا کہ فوجی اتحاد تب ہی افغانستان سے نکلے گا جب سیکیورٹی حالات اجازت دیں گے۔
انہوں نے نیٹو وزرائے دفاع کی کانفرنس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ 'ہم صرف اس وقت وہاں سے نکلیں گے جب وقت صحیح ہوگا اور اب اس بات پر توجہ دی جارہی ہے کہ ہم کس طرح سے امن مذاکرات کی حمایت کرسکتے ہیں۔توقع کی جارہی تھی کہ ورچوئل کانفرنس میں یکم مئی کو واپسی کی آخری تاریخ پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا جو گزشتہ سال کے اوائل میں طے شدہ امریکا-طالبان معاہدے کے تحت طے ہوا تھا۔