امریکا کی یورپ اتحاد میں واپسی کا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  امریکا، یورپ اتحاد کی واپسی کا اعلان کیا۔ 

میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے  یورپی اتحادیوں سے موسمیاتی تبدیلی روکنے میں مزید تیزی کا مطالبہ بھی کیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مقابلے میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ یہ عالمی بقا کا بحران ہے، نتائج ہم سب کو بھگتنا ہوں گے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ  امریکی حکومت ایران کے ایٹمی پروگرام پر سلامتی کونسل کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔