سشانت سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم مکمل، اپریل میں ریلیز کئے جانے کا امکان

آنجہانی بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے والی فلم 'نیائے: دا جسٹس' مکمل ہوگئی ہے اور  اسے رواں سال اپریل میں ریلیز کیا جائے گا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم سشانت سنگھ کی زندگی، موت اور ان کی مبینہ خودکشی پر بنائی گئی ہے۔

فلم میں سشانت کا کردار اداکار زبیرکمال خان(زبیر کے خان) نے اداکیا ہے جب کہ سشانت کی گرل فرینڈ  اداکارہ ریا چکرورتی کاکردار شریا شکلا نے اداکیا ہے۔

ادکار زبیر خان کا فلم کے حوالے سے کہنا ہےکہ یہ فلم نہ صرف سشانت کی زندگی اور ان کی  ریا سے کیمسٹری پر مبنی ہے بلکہ اس میں دونوں کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے بھی موضوع بنایا گیا ہے۔

زبیر خان کا کہنا تھا کہ سشانت سے ان کی 2015 میں جِم میں ٹریننگ کے دوران اکثر ملاقات رہتی تھی جب کہ بالاجی پروڈکش ہاؤس میں بھی ان سے کافی ملاقاتیں رہی ہیں ۔

اپریل میں ریلیز ہونے والی فلم کو راہول شرما اور سرلاسروگی نے پروڈیوس کیا ہے۔

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے جون 2020 میں مبینہ طور پر خودکشی کرل