کابل:افغان دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے ہوئے۔
یہ دھماکے شہر کے مختلف حصوں میں ہوئے اور اب تک ان میں پانچ افراد کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
کابل پولیس کے مطابق بارودی مواد مقناطیس کی مدد سے گاڑیوں پر نصب کیا گیا تھا۔
ان واقعات کی تفتیش جاری ہے، کابل میں کچھ عرصے سے دوبارہ دہشت گردانہ حملے شدت اختیار کر گئے ہیں۔
افغان طالبان کے کابل حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں مگر اس تنظیم نے اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔