نوشہرہ: وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور ان کے بھائی لیاقت خٹک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ لیاقت خٹک کے بیٹے نے والد کی موجودگی میں چچا کو جلسے کا چیلنج دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک نے اپنے چچا وزیردفاع پرویز خٹک کو اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں جلسے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ آ جائیں مقابلہ کر لیتے ہیں کون بڑا جلسہ کرتا ہے؟ اور کس کے پاس ووٹر زیادہ ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی کے 63 نوشہرہ میں ضمنی الیکشن کے نتائج ماننے سے انکار کردیا۔وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن بھی دھاندلی میں برابر کا شریک ہے، ورنہ کوئی بھی مجھ سے الیکشن نہیں جیت سکتا۔