خیبرپختونخوا: تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے کے تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں 31 دسمبر تک بند رہیں گی۔

اس سے قبل، پنجاب میں 20 دسمبر سے 12 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ سندھ میں اسکولوں میں 21 سے 31 دسمبر تک چھٹیاں ہوں گی۔

خیبرپختونخوا میں سردیوں کی تعطیلات کا آغاز 23 دسمبر سے ہوگا اور یہ 31 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ صوبے کے بالائی علاقوں میں تعلیمی ادارے 23 دسمبر سے 28 فروری 2025 تک بند رہیں گے۔