وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت کے پی اسمبلی کی فل ہاؤس کمیٹی کے اجلاس میں سب کمیٹی کی سفارشات وفاق کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سمیت اسمبلی کے 45 سے زائد ارکان شریک ہوئے۔
وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ایوان کی فل ہاؤس کمیٹی کی وجہ سے ہی پختون امن جرگہ کا پرامن انعقاد ممکن ہوا تھا، یہ منتخب ایوان ضلع کُرم میں بھی قیام امن کے لئے اہم کرداد ادا کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع کُرم میں قیام امن کے لئے اس ایوان کی ایک سب کمیٹی تشکیل دی جائے گی، ضلع کُرم میں قیام امن کے لئے سب کمیٹی اپنی سفارشات تیار کرکے صوبائی حکومت کو بجھوائے گی۔
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ سب کمیٹی کی سفارشات کو وفاقی حکومت کو بھی بجھوائیں گے تاکہ کُرم میں پائیدار امن قائم ہو۔