مانسہرہ:قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپا نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد نئے اور آزادانہ انتخابات ہوں گے۔
پی ٹی آئی کوڈھونڈنے سے بھی امیدوار نہیں ملیں گے۔
پیر کے روز مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نے پرویز خٹک کو اس کے گڑھ میں ہرادیا۔
حکومت اگر سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانا چاہتی ہے تو چیئرمین سینٹ اور اسپیکر کے انتخابات بھی اوپن ہونے چاہئیں۔