وزیر اعظم ملاقات میں بعض اراکین کی غیرموجودگی کا غلط تاثر دیا جارہا ہے۔ شوکت یوسفزئی

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا ہےکہ  دورہ پشاور کے دوران وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں بعض اراکین کےغیر حاضر رہنےکا غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی بھرپورشرکت رہی، البتہ بعض اراکین اپنی مصروفیات کے باعث ملاقات میں نہیں تھے تاہم انہوں نے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ  بعض اراکین کا وزیراعظم ملاقات سےغیر حاضر رہنے کا غلط تاثر دیا جا رہا ہے اور اس غلط فہمی کو ختم ہونا چاہیے

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں کچھ اراکین اسلئے نہیں آسکے کیونکہ وہ قومی اسمبلی اجلاس میں شریک تھے،اور انہیں قومی اسمبلی اجلاس میں موجود رہنے کا کہا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید، شہریار آفریدی اور علی محمد خان  جیسے لوگوں پر شک کی کوئی گنجائش نہیں۔