بھارتی ہزیمت کے دوسال۔۔۔

ابھئی نندن کو چائے پلائے اب دوسال ہوچکے ہیں اورامید ہے کہ بھارتی پائلٹ کو پاکستانی چائے کاذائقہ عمربھر محسوس ہوتارہے گا بھارت نے دعوے تو بہت کیے تھے مگر پھر دنیا نے اس کے برعکس بہت کچھ دیکھا دوسال قبل اسی روز بھارتی برہمن سوچ کی حامل مودی سرکار نے ایک بارپھر دراندازی کاڈرامہ رچانے کی کوشش کی تھی اس روز علی الصبح دوبھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی تھی اس بار وہ منظم منصوبہ بندی کے ساتھ آئے تھے یہ اعصابی برتری کی جنگ تھی جس نے بھی مخالف کو دباﺅ میں لانے میں کامیابی حاصل کی بغیر جنگ کیے وہی فاتح ہوتا اس سے دورروز قبل دوبھارتی طیارے آزاد کشمیر کی حدود میں تین سے چارمیل تک گھس آئے تھے تاہم پاک فضائیہ کے شاہینوں نے لمحوںمیں اڑان بھری اور دشمن کے طیاروں کو دبوچ لیناچاہا تو دونوں طیارے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے حواس باختہ بھارتی پائلٹوں نے کھلے میدان میں پے لوڈ گرا کر خو د اپنی جگ ہنسائی کاسامان کیا اس کے بعد پاک فوج کی طرف سے واضح پیغام دیاگیاکہ ایسا جواب دیں گے کہ حیران کردیں گے بھارتی طیاروںکے ناکام فرار کے بعد بھارت میں پروپیگنڈا شروع کردیاگیا بھارتی عوام کو گمراہ کیاجانے لگا اسی کچھ کردکھانے کے زعم میں ستائیس فروری 2019کوا یک بارپھردراندازی کی کوشش کی گئی تاہم پاک فضائیہ کے لڑاکاطیاروں نے بھارت کوبھرپور جواب دیتے ہوئے اس کے دو طیارے مارگرائے جبکہ اس کے ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا ایک طیارہ آزاد کشمیر اوردوسرا بھارتی مقبوضہ کشمیر کی حدودمیں گرا پاک فوج نے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش بھی کیا پاک فوج نے ا س حوالے سے تفصیل سے بیان جاری کیاتھا جس کے مطابق پاک فضائیہ نے ایل او سی پرچھ اہداف انگیج کیے تھے بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی اورجارحیت کی ہمارے پاس جواب دینے کے لیے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا پاک فوج اس موقع پر دانشمندی کامظاہرہ کیاپاک فضائیہ نے اپنی حدودمیں رہتے ہوئے چھ اہداف چنے اور کھلی جگہ پر نشانہ بنایا ٹارگٹ کامقصدتھاکہ حملے میںکوئی جانی نقصان نہ ہوکیونکہ پاکستان خطے میں بد امنی نہیں چاہتا ٹارگٹ کے بعد بھارتی فضائیہ کے دوطیارے پاکستانی حدودمیں داخل ہوئے جس پر دونوں بھارتی طیارے مارگرائے گئے اس دوران بھارت نے پروپیگنڈا کیا کہ اس نے پاکستان کاایک ایف سولہ طیارہ مارگرایاہے مگر اس کاکوئی بھی ثبوت پیش نہ کیاجاسکاالبتہ بھارتی طیارے کاملبہ اورچائے سے لطف اندوز ہونے والابھارتی پائلٹ بھارتی جنگی غرور کے قلعے کو زمیں بوس کرچکے تھے ستائیس فروری کو ایک بارپھر پاک فضائیہ نے دشمن پر اپنی دھاک بٹھا دی بھارتی برہمن سوچ نے پاکستا ن کے وجود کو کبھی بھی دل سے تسلیم نہیں کیایہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی پاکستان کے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشوں میں مصروف ہے تقسیم کے وقت انتہاءپسند بھارتی قیادت کاخیال تھاکہ دفاعی ا ورمعاشی طورپر کمزور پاکستان جلد ہی پکے ہوئے پھل کی طرح اس کی جھولی میں آگرے گا اوراسی امید پر اس نے ہندوستان کی تقسیم پر آمادگی کااظہار کیاتھا تقسیم کے وقت ہرلحاظ سے پاکستان کو کمزور تررکھنے کی کوشش کی گئی فوج اور فوجی سازو سامان کی تقسیم میں تو ناانصافی کی انتہاءکردی گئی مگر اس کے باوجود ہمارے لوگوں کے جذبہ جہاد کو ختم نہ کیاجاسکا چنانچہ جب بھارت نے اکتوبر 1947کیؒ کشمیر پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا تو پاکستان نے اس کے خلاف مزاحمت کااعلان کردیا اورپھر دنیا نے دیکھاکہ کس طرح نہتے پختون مجاہدین نے کشمیر میں جاکر بھارت کے چھکے چھڑا دیئے طاقت کے نشے میں مدہوش بھارتی حکمران سری نگر بچانے کے لیے اقوام متحدہ کی پناہ لینے پر مجبور ہوگئے اوریوں کشمیرکازخم رستا ہوا ناسور بن کررہ گیا اسی ایشو پر پھر تین جنگیں ہوئیں مودی حکومت کے برسر اقتدارآنے کے بعد سے جس طرح بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کاسلسلہ دراز ہوا سرحد و ں پرچھیڑ چھاڑ بھی اسی حکمت عملی کاایک حصہ تھا تاکہ پاکستان مخالف جذبات ابھار کربھارتی مسلمانوں پر مظالم کی طرف سے توجہ ہٹائی جاسکے بھارت کی طرف سے پاکستانی حدود میں کاروائی کے جھوٹے دعوے کیے جانے لگے مگر ثبوت کبھی بھی پیش نہ کیاجاسکاانہی حالات کے بیچ ستائیس فروری کادن آیا بھار ت نے پوری تیاری کے بعددو طیاروں کو مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھجوایا مگر جس طرح دوروز قبل اس کے طیارے بھاگ گئے تھے اس بار ان کو بھاگنے کاموقع نہ مل سکااور بھارتی غرور کابت ایک بارپھرپاش پاش کردیا گیا اس روز آج پور ی قوم اپنے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کررہی ہے یہ دن ثابت کرتاہے کہ پاکستان کو ترنوالہ سمجھنے والا ہمیشہ اپنے دانت تڑوائے گا بھارت کو یاد رکھناچاہئے کہ امن پاکستان کی خواہش تو ہے مگر اسے اس کی کمزوری کسی بھی صورت نہیں بنایاجاسکتا اورہم یہ پیغام دوسال قبل عملی طورپر بھارت کو دے چکے ہیں البتہ یہ امرطے ہے کہ بیرونی سازشوں کامقابلہ کرنے کے لیے سیاسی اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے دفاع وطن کے ایک نکاتی ایجنڈے پر سب سیاسی قوتوں کومتحد ہونا ہوگا آج کے دن بھی اسی اتفاق واتحاد کاپیغام بھی دیاجاناضروری ہے اس عرصہ کے دوران جس طرح بھارتی پروپیگنڈا وار کو بے نقاب کیاگیاہے یہ بھی ایک بہت بڑی کامیابی ہے اورمل کرہی ان کامیابیوں کو جاری رکھا جا سکتا ہے ۔ کیونکہ جب تک اندرونی طور پر ہم ایک ساتھ نہیں ہونگے تو بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنا اسی قدر مشکل ہوتا جائے گا جب بھی کٹھن مرحلہ آیا تو قوم نے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک مٹھی ہو کر دشمن کو بھرپور اور موثر جواب دیا اور یہی وجہ ہے کہ بھارت اپنی تمام تر خواہشوں کے باوجود آج تک اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔