سعودی عرب نے جمال خاشقجی قتل کیس پر امریکی رپورٹ مسترد کردی 

ریاض: سعودی عرب نے  جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر امریکی رپورٹ مسترد کردی۔

 جمال خاشقجی قتل کے معاملے پر امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ منفی، غلط اور ناقابل قبول ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔امریکی رپورٹ میں غلط معلومات کی بنیاد پر نتیجہ اخذ کیا گیا ہے۔

 سعودی میڈیا کے مطابق  جمال خاشقجی قتل میں سعودی حکام نے ملکی قوانین کے تحت ہر ممکن قدم اٹھایا اور بہتر انداز میں تحقیقات کیں تاکہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ ملزمان کو سعودی عدالت سے مجرم ٹھہرا کر سزائیں بھی دیں جن کا جمال خاشقجی کے اہلخانہ نے خیر مقدم کیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ میں  سعودی قیادت اور ملک کے عدالتی نظام پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کردیا۔