بھارت ،تصویرکادوسرا رخ۔۔۔۔

بظاہر تو بھارت اس وقت عالمی طاقتوںکی صف میں شامل ہونے کے لئے کوشاں ہے بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لئے بھی اس کی مہم بدستور جاری ہے تاہم اصل حقیقت کچھ اورہے تصویر کاایک اور رخ بھی ہے جواب کھل کرسامنے آرہاہے کیونکہ بھارت کی ناقص اور کمزور دفاعی نظام کی گونج دنیا بھر میں سنائی دینے لگی ‘کمزور ایئرفورس اور ناکارہ بھارتی جہاز مذاق بن گئے ‘عالمی میڈیا نے بھی بھارت کو کاغذی شیر قرار دیدیا ‘گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہندوستان کی فوجی طاقت زوال کا شکار رہی غیرملکی میڈیا نے بھارت کی کمزور دفاعی قوت کی قلعی کھول دی ‘بجٹ کا بڑا حصہ دفاع پر خرچ کرنے کے باوجود بھارت مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہے ‘بھارتی فضائیہ اس وقت 42 سکوارڈنزکے ساتھ کام کررہی ہے جن میں سے صرف 31 ہی میدان میں آسکتے ہیں مگر 21 جیسے جہاز جو 1964ءمیں بھارتی فضائیہ میں شامل ہوئے انہیں سالوں پہلے گراﺅنڈ ہونا چاہئے تھا‘ آزاد کشمیر پر حملے کے دوران پاکستانی ایف 16 کے ہاتھوں مگ 21 کی تباہی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستانی جہاز جے ایف تھنڈر کم لاگت اور بھارتی جہازوں کے مقابلے میں بہتر ہے بھارت کے مقابلہ میں پاکستان ایسے ڈرونز پر کام کررہا ہے جس کے پارٹس مقامی طور پر تیار کئے جائیں گے ‘غیر ملکی میڈیا نے بھارت کے مقابلہ میں پاکستان کی دفاعی قوت میں اضافے کو ہندوستان کی فوجی طاقت پر برتری قرار دیا ہے بھارت روس اور دیگر ممالک سے اسلحہ کی خریداری کے لئے بھی تگ ودو کررہا ہے پاکستان کے 2400 ٹینکوں کے مقابلہ میں بھارت کے پاس 3500 ٹینک ہیں جن میں سے ایک ہزار روسی ساختہ ٹی نائنٹینز ہیں بھارت نے دیسی ساخت ٹینک ارجن بنانے میں تین دہائیاں ضائع کردیں بھارت کا یہ ٹینک زیادہ لاگت ،وزن اور مکینکل ناکامی کا شکار ہوگیا بھارت مستقبل میں روس سے جدید 14 ارماتا ٹینک خریدنے کے لئے منت سماجت کررہا ہے بھارت نے مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کا ڈھیر لگا دیا جس کے استعمال میں فوج کو مشکلات کا سامنا ہے بھارتی نیوی بھی اپنی طاقت بڑھانے کے لئے تنظیم نو کے عمل سے گزررہی ہے بحری بیڑہ وکرم اڈیتیہ اور وکرانت بھارتی بحریہ کے لئے سفید ہاتھی ثابت ہورہے ہیں ۔ سچ یہ ہے کہ بھارتی فوج ، نیوی اور فضائیہ پاکستان کے مقابلہ میں کمزور ہیں اس میں ایک بڑی وجہ بھارت کی مسلح افواج کے لئے اسلحہ کی خریداری میں کمیشن خوری ہے ، پاکستان کے مقابلہ میں بھارت کا دفاعی بجٹ کئی گنا زیادہ ہے مسلح افواج کی تعداد بھی بے حد زیادہ ہے تاہم آج بھی بھارت کے پاس روسی ساختہ ناکارہ ہتھیاروں ، لڑاکا طیاروں اور ٹینکوں کو ایک بڑا ذخیرہ ہے جو جدید جنگوں میں استعمال کے قابل نہیں ہے ۔ اس کے مقابلہ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیت بھارت کے مقابلہ میں انتہائی موثر اور قابل داد ہے ان کے ہتھیار بھی اعلیٰ درجے کے ہیں صرف اس لئے کہ جدید اسلحہ کی خریداری میںنہ کمیشن کا کوئی تصور ہے اور نہ ہی ہمارے ہاں اسے پسندیدہ عمل قرار دیا جاتا ہے ۔ بھارتی مسلح افواج کی تعداد پاکستان سے کئی گنا زیادہ ہے لیکن ان کی جنگی صلاحیت ، استعداد اور پیشہ ورانہ مہارت پاکستان کے مقابلہ میں نہ ہونے کے برابر ہے ۔ پاک بھارت جنگوں میں پاکستان کی مسلح افواج کی چابکد ستی ، جرات اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے عملی مظاہرے بھارتی افواج متعدد بار دیکھ چکی ہیں پاکستان کی مسلح افواج کی دنیا بھر میں تعریف کی جاتی ہے اور انہیں دنیا کی بہادر ترین اور چاق وچوبند افواج میں شمار کیا جاتا ہے ، یہ بھی ایک باقابل تردید حقیقت ہے کہ خود بھارتی مسلح افواج کو اپنی کمزوری کا عملی احساس ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے سے گریزاں ہیں، بھارت کی مسلح افواج اور ناکارہ طیاروں ، ٹٰینکوں اور بحری جہازوں کی قلعی کسی مسلمان ملک نے نہیں بلکہ عالمی میڈیا نے کھول کر رکھ دی ہے عالمی میڈیا کی ان معلومات کی نفی نہیں کی جاسکتی بلکہ انہوں نے ٹھوس ثبوت اور دلائل سے بات کی ہے ۔ سو اس حوالہ سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی دنیا بھر میں چرچے ہیں ۔ اس لئے بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت کے ارتکاب سے پہلے کئی بار سوچے گا ، بفضل خدا پاکستان بھارتی جارحیت کے مقابلہ کے لئے ہر وقت تیار ہے اور پاکستان کی مسلح افواج کو پوری پاکستانی قوم کی مکمل تائید وحمایت حاصل ہے جس سے بھارتی مسلح افواج آج تک محروم ہیں بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں تعینات فوج اس وقت شدید نفسیاتی مسائل سے دوچارہے اور اب تک چارسو سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں اسی طرح بھارتی فوج کاایک اورتاریک پہلو کچھ عرصہ قبل مقبوضہ کشمیر میں ہی تعینات ایک فوجی ایک ویڈیو میں سامنے لاچکاہے جس میں اس نے راشن کے معاملہ میں بدترین کرپشن اور فوجی جوانوں کی حق تلفی کے شرمناک حقائق پوری دنیا کے سامنے لاکررکھ دیئے تھے جس سے بھارتی فوج میں اعلیٰ ترین سطح کی اخلاقی پستی کاثبوت ملتاہے پھرحال ہی میں جس طرح چین نے لداخ میں بھارتی فوج کی بھرپورپٹائی کی اس سے تو مزیدجگ ہنسائی ہوئی جس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ بھارت بتدریج زوال پذیری کاشکارہوچکاہے جس کااحسا س اگر اس کے موجود ہ انتہاپسند حکمرانوں نے نہ کیا تو پھر اس بھاری قیمت پورے بھارت کو جلد ہی ادا کرناہوگی ۔