افغان صدر کی ملک میں نئے انتخابات کرانے کی پیشکش 

کابل:افغانستان کے صدر  اشرف غنی نے امن عمل آگے بڑھانے کیلئے نئے انتخابات کرانے کی پیشکش کر دی ہے۔

افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے ذریعے انتقالِ اقتدار ہی واحد راستہ ہے، کسی بھی نئی حکومت کو جمہوری عمل کے ذریعے آنا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی مدد سے شفاف انتخابات کے انعقاد پر بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔