شکست سے دلبرداشتہ بھارتی ویمن ریسلر نے خودکشی کرلی

نئی دہلی: بھارتی اسٹار ویمنز ریسلرز گیتا اور ببیتا پھوگٹ کی کزن ریتیکا نے فائٹ ہارنے پر مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

 

پولیس کے مطابق راجستھان کے شہر بھرت پور میں 12 سے 14 مارچ کے دوران ریسلنگ ٹورنامنٹ ہوا، جس کی فائنل باؤٹ میں 17 سالہ ریتیکا کو صرف ایک پوائنٹ سے ناکامی ہوئی جس پر وہ کافی دلبرداشتہ تھیں۔

 

ریتیکا ایک روز بعد اپنے چچا کے گھر میں چھت کے پنکھے سے جھولتی ہوئی پائی گئی، وہ اس گھر میں 4 برس سے مقیم اور چچا کی اکیڈمی میں ہی تربیت حاصل کررہی تھیں تاہم پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

گیتا اور ببیتا پھوگٹ نے اپنی کم عمر کزن کی اس انداز میں موت پر سوشل میڈیا پر جذباتی انداز میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔