ڈیرن سیمی کا وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

پشاور:پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے کورونا وائرس میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ امید کرتا ہوں آپ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی پریشانی نہیں،آپ ہمیشہ فائٹر رہے ہیں۔