رمضان میں عمرہ پر پابندی ختم؟ سعودی حکومت نے فیصلہ کرلیا

لاہور: رواں ماہ رمضان میں پاکستان سے عمرہ زائرین پر لگی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 اس سال سعودی حکومت کی رضا مندی اور کورونا کی صورت حال کے بعد پندرہ رمضان تک حج کی اجازت کے حوالے سے پاکستانی حکومت سمیت دیگر مسلم ممالک کو آگا ہ کیا جا ئے گا۔ 

میڈیارپورٹس  کے مطابق اس سال رمضان سے قبل کورونا کی بدلتی صورت حال کے پیش نظر خارجی عمرہ زائرین سعادت حاصل نہیں کرسکیں گے،۔

 سعودی عرب کے اْن رہائشیوں کو رمضان میں اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ویکسین لگوا لیں گے۔

وزارت مذہبی امور کو حج کے حوالے سے امید ہے کہ 15 رمضان تک سعودی حکومت اگر 20 فیصد حجاج کوٹہ کی اجازت دیتی ہے تو اس صورت میں پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو حجاج سعودی عرب بھجوانے کی مشروط اجازت دئیے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

 رپورٹس کے مطابق  اس سال حج سرکاری طور پر بھی اخراجات کے حوالے سے 8 لاکھ روپے تک جانے کا امکان ہے۔