پاک فوج اورپولیس کا پشاور میں کریک ڈائون

پشاور: پاک فوج نے پولیس کے ہمراہ کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور بھر میں کریک ڈائون  کیا
رنگ روڈ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 3بیکریاں ، ضلع بھر میں 100 سے زائد دکانیں سیل کر کے 300 سے زائددکاندار گرفتار کر لئے گئے۔ 
یونیورسٹی روڈ پر مقبول آئس کریم، افغان صداقت جوس، انصاف سپر سٹور، الفتح سٹور، ترون جوس اور دیگر دکانیں بھی سیل کردیں 
انتظامی افسروں نے پشاور بھر میں مساجد کا دورہ کیا، نمازیوں کے لیے نشانات لگائے گئے۔ اورعلماء کرام سے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی گئی۔