پشاور: کورونا وائرس بدستور قابو سے باہر ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں 31 اور ملک بھر میں 118 افراد کورونا کا شکار ہوگئے۔
پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کرگئی‘ صوبے میں 956 نئے کیس رپورٹ ہوئے فعال کیسز کی تعداد 14 ہزار سات رہی کورونا سے صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 77 ہوگئی جبکہ 3134 افراد موذی مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔
ملک بھر میں کوروناوبا کے باعث مزید 118 افراد جاں بحق ہونے کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کرگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 128 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،5611 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 795,627 ہوگئی ہے، 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ ہزار چھ سو گیارہ نئے کورونا مریضوں کا اضافہ ہوا، مثبت کیسز کی شرح 10.17 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
اب تک سندھ میں 2 لاکھ77 ہزار 593، پنجاب میں 2 لاکھ 88 ہزار 598، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 14 ہزار 77، اسلام آباد میں 72 ہزار 981، بلوچستان میں 21 ہزار 618، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 463 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 253 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔