لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن کا سٹاک ختم

لاہور : شہر کے 7 بڑے ہسپتالوں میو، سروسز ،جناح ،لاہور جنرل ،گنگارام، پی کے ایل آئی اور شیخ زاید میں آکسیجن کا اسٹاک صرف 16 سے 24 گھنٹے کا رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے7 بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن فراہمی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کو فل کرنے کے ساتھ بیک اپ کے طور سلنڈرز کو بھی فل کروایا جا رہا ہے۔

ایم ایس جنرل ہسپتال نے کہا کہ مقررہ مقدارکم ہونے سے آکسیجن دباؤ متاثر ہوتا ہے، دوران کوویڈ ہر18گھنٹے بعد آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔
ا

یم ایس میؤہسپتال کا کہنا تھا کہ آکسیجن کااستعمال معمول سے5گنازائدہے جبکہ ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا ہے کہ سروسزہسپتال میں میں 16 گھنٹے کی آکسیجن سپلائی کا بیک اپ موجود ہے ، جنرل ہسپتال میں30گھنٹے کی آکسیجن کا بیک اپ موجودہے۔

ہسپتالوں کے ایم ایس نے بتایا کہ میؤاسپتال میں19گھنٹے ، جناح اسپتال میں 17گھنٹے ، گنگارام اسپتال میں30گھنٹے اور شیخ زید اسپتال میں 50 گھنٹے کی آکسیجن کا ذخیرہ موجود ہے۔