لاہور میں قتل کی گئی لڑکی مائرہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو لندن سے بلوا کر قتل کیا گیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مائرہ کے والد ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ مائرہ کو دھوکے سے لندن سے بلوا کر لاہور میں قتل کیا گیا۔
ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ مائرہ نے ایل ایل ایم کیا تھا اور وہ پاکستان کے لیےکچھ کرنا چاہتی تھی۔
والد مائرہ کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ سے پیار کرنے والے وزیراعظم عمران خان ہمیں انصاف دلائیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور میں برطانیہ سے آئی لڑکی ماہرہ کی لاش ایک گھر سے برآمد ہوئی تھی اور مائرہ کے قتل کے الزام میں دو افراد کو نامزد کیا گیا تھا، دونوں نامزد ملزمان نے عدالت سے ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔