کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 442 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 455 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 58 ہزار 857 ہوگئی ، جن میں سے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 73 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 680 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 16 ہزار 239 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 36 ہزار 702 ہوگئی ہے۔