پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6 کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز نےلاہور قلندرز کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پرملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 169 رنز بنائے۔
ملتان کے صہیب مقصود 60 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ رائیلی روسو 29 اور کپتان محمد رضوان نے 15 رنز بنائے، جانس چارلس 10، خوشدل شاہ 6 اور عمران طاہر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،سہیل تنویر 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، فالکنر نے 2 اورحارث رؤف ، راشد خان اور احمد دانیال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔