مولانا فضل الرحمٰن کے لئے دعائے صحت کی اپیل

جے یو آئی (ف) کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی صحت الحمد اللّٰہ کل سے بہت بہتر ہے۔

جمعیت علمائے اسلام  کے  سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی صحت بارے بتاتے ہوئے ترجمان جے یو آئی (ف)  اسلم غوری نے کہا  کہ مولانا فضل الرحمٰن کو دو دن سے سخت بخار تھا جس کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل کئے گئے۔

ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی نگرانی میں مولانا فضل الرحمٰن کا علاج معالجہ جاری ہے، اور انشاءاللہ فائنل چیک اپ کے بعد جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیے جائیں گے۔

اسلم غوری نے جے یو آئی کارکنان، مدارس کے طلباء اور اساتذہ سمیت پوری قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔