کابل: افغانستان میں بھارت کی جانب سے کھیلی جانے والی ڈبل گیم بے نقاب ہوگئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق افغانستان میں بھارتی ڈبل گیم بے نقاب ہوئی ہے جہاں ایک طرف تو طالبان سے مذاکرات کیے جارہے ہیں اور دوسری طرف ان کیخلاف استعمال کیلئے افغان فوج کو اسلحے کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سفارتی عملے کے انخلا کے نام پر2 بھارتی سی17 طیاروں کی افغانستان آمد ہوئی، یہ طیارے بظاہر تو عملے کو لینے آئے لیکن درحققیت یہ اسلحے سے بھرے ہوئے تھے اور مذکورہ بھارتی طیارے افغانستان میں اسلحے کی بڑی کھیپ اتار کر آئے۔