اسلام آ باد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے عید الاضحی پر کرونا وائرس پھیلنے کے خطرے پر سخت ایس او پیز نافذ کردیئے،۔
تفریحی مقامات، سینما گھر، شادی ہال، جمنازیم آنے والے افراد کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی گئی، جبکہ ملک میں کرونا کیسز کی شرح 4 فی صد سے اوپر چلی گئی۔
پاکستان کرونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر(این سی او سی)نے ڈیلٹا وائرس کے خطرناک نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر کرونا پھیلا کے خطرات لاحق ہیں۔
این سی او سی نے صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیلئے تفصیلی ہدایات جاری کردی ہیں۔
مویشی منڈیوں اور عید سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ کیلئے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کیلئے تفصیلی چیک لسٹس جاری کی گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کیلئے بھی تفصیلی چیک لسٹس جاری کر دی گئیں۔ صوبے اپنی اپنی شرح کے لحاظ سے ایس او پیز پر عمل درآمد کے مجاز ہونگے۔
عید الاضحی کے موقع پہ وبا کے پھیلا کی صورت میں، غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود رکھنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، جن پر عمل درآمد کا فیصلہ کورونا کے پھیلا کو مدنظر رکھ کر آئندہ چند دن میں کیا جائے گا۔
وبا کے پھیلا کے پیش نظر سیر و سیاحت پر پابندی کا بھی امکان ہے۔