میک اپ کرنے سے پہلے جلد کی صفائی ضروری ہے اور وہ صفائی آ پ کو فیشل سے حاصل ہو سکتی ہے۔ فیشل کروانے سے پہلے کچھ اہم عوامل کا خیال رکھنا ضروری ہے جن میں عمر سر فہرست ہے۔
آج کل خواتین میں فیشل کا رجحان بہت زیادہ پایا جارہا ہے لیکن سوچنے کی بات یہاں یہ ہے کہ کیا فیشل آپ کی جلد کے لیے واقعی اچھا ہوتا ہے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ چہرے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے چہرے کا مساج اہم ہوتا ہے اور اس کے کئی فوائد بھی ہیں۔
فیشل کرنے سے چہرہ صاف و شفاف ہوجاتا ہے، اس کی عادت چہرے پر چمک لے آتی ہے اور جھریاں نہیں پڑنے دیتی اور کیل مہاسے ختم ہوجاتے ہیں۔
اس کے علاوہ فیشل سے چہرے پر موجود بدنما داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں اور چہرے کو نئی تازگی مل جاتی ہے، اس عمل سے جلد نرم و ملائم ہوجاتی ہے اور تمام گرد و غبار نکل جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹین ایج میں فیشل کروانا شروع کردینا چاہیے لیکن فیشل کے لیے چہرے کی جلد کو بھی مد نظر رکھا جانا ضروری ہے۔
چھوٹی عمر میں یعنی بلوغت کے فوری بعد ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر فیشل نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔