ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1980 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مہلک وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسی طرح ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 4 فیصد سے زائد ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 472 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 1980 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.17 فیصد رہی۔
اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 24 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 642 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 78 ہزار847 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 15 ہزار 343 ہوگئی ہے۔