وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ بھارتی قسم کے وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچادی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قسم کے وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
اسد عمرنے ایک بارپھرتنبیہہ کی کہ اپنی اوردوسروں کی جانوں کوخطرے میں نہ ڈالیں، کورونا وائرس کی ویکسین کرانے سمیت ایس او پیزپرعملدرآمد کیا جائے۔